سمجھ نہیں آتی مہنگائی کا ملبہ شہباز شریف پر کیوں ڈالا جا رہا ہے

مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے 4 سال میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا،تباہ حال معیشت کو ٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ملک کو بیرونی نہیں بلکہ اندرونی اختلافات اور غیر یقینی صورتحال سے خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو ترقی کرتا پاکستان ملا جیسے انہوں نے کھائی میں دھکیل دیا،جب تک اقتدار میں تھے تو جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی تعریفوں کے پل باندھ رہے،جیسے ہی عمران خان کو کرسی سے اتارا گیا تو جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ میں پرابلمز آنا شروع ہو گئیں،یہ اقتدار میں رہیں تو سب کچھ ٹھیک لیکن باہر نکلیں تو سب کچھ خراب ہے۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنا صوبوں کا کام ہے،سمجھ نہیں آتی مہنگائی کا ملبہ شہباز شریف پر کیوں ڈالا جا رہا ہے،ایک شخص حکومتی عہدیداروں کے خاندان کو دھمکیاں دیتا ہے،کیا اسے اس بات پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ سیاستدان ہے؟پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا ج