قیامت خیز زلزلہ، سینیٹ میں مسلم ممالک سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور

سینیٹ کے اجلاس میں معمول کا ایجنڈا معطل کر کے ترکیہ، شام اور لبنان میں زلزلے سے جانی اور مالی نقصان پر مسلم ممالک سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کی گئی۔ قرارداد سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پیش کی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان بالا زلزلے سے ہونے والے نقصان پر ترکیہ کے عوام اور قیادت سے اظہار ہمدردی کرتا ہے، ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، حکومت پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کی بھرپور مدد و تعاون کرے۔