موٹرویز پر تمام گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ رجسٹریشن ضروری قرار
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق گاڑیوں کے لئے ایم ٹی کا استعمال لازمی ہوگا، یہ فیصلہ موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر صارفین کو سہولت دینے اور ٹریفک کی سہل روانی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کی طرف سے ٹول پلازوں پر ری چارج کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ایم ٹیگ حاصل کرنے کیلئے صارفین اپنی گاڑی کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کے ساتھ کسٹمر کیئر سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پولیس کے مطابق 5 فروری کے بعد ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔