اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں بارہ جنوری تک مستقل چئیرمین کی تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ایچ ای سی میں مستقل چئیرمین کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت کی درخواست گذار ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہاکہ قائمقام چئیرمین کی تعیناتی نوےروز کے لئے ہوتی ہے جبکہ موجودہ چئیرمین کو کام کرتے ہوئے سوسے زائد دن گزرچکے ہیں۔ ڈاکٹر عطاء الرحمان نےکہاکہ مستقل چئیرمین نہ ہونے سے نوجوانوں میں اضطراب پایا جاتاہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ ایچ ای سی میں مستقل چئیرمین کی تعیناتی کے لئے سمری وزیراعظم کوبھجوادی گئی ہے جس کی جلد ہی منظوری دے دی جائے گی۔ عدالت نے بارہ جنوری تک چئیرمین ایچ سی کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت بھی بارہ جنوری تک ملتوی کردی