اوکاڑہ اور ٹنڈو محمد خان میں ٹریفک حاد ثئے, 3افراد جاں بحق,15 زخمی ۔
اوکاڑہ میں دیپالپور کے قریب ٹرک کی زد میں آکر دو طالبعلموں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنیوالے تینوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب ٹنڈو محمد خان میں حیدر آباد روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کےبعد امداد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔