شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربے کر لیا

پیانگ یانگ میں آج جشن کا سماں ہے ،،کم جونگ کی حکومت اپنی عوام کو روٹی فراہم کر سکے یا نہیں اسلحہ کی دوڑ میں وہ اپنے تمام ہمسایوں سے آگے ہے ،،ایٹم بم کے بعد ہائڈروجن بم کا دھماکہ کر کے امریکہ ،جاپان اور جنوبی کوریا کی نیندیں حرام کر دیں دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار ہائڈروجن بم کا کامیاب تجربہ آج صبح کیا گیا جس کیلیے شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں گزشتہ روز سے تیاریاں مکمل تھیں ،،کم جونگ دھماکے کے وقت خود موجود تھے ،،دھماکہ جنوبی کوریا کے وقت کے مطابق صبح دس بجے کیا گیا ،،دھماکے کے بعد کم جونگ کا کہنا تھا کہ وہ آج بے حد خوش ہیں شمالی کوریا اپنا نیوکلیئر پروگرام جاری رکھے گا دھماکے کے باعث شمالی اور جنوبی کوریا میں پانچ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ بھی آیا جس پر جنوبی کوریا نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ نے انہیں دھماکے کی پیشگی اطلاع نہیں دی
شمالی کوریا نے ہائڈروجن بم کا دھماکہ کر کے دنیا بھر کو چونکا دیا ہے ،،امریکہ ،برطانیہ اور فرانس نے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں پیانگ یانگ پر مزید پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے
شمالی کوریا سے اس کے تمام ہمسایے خوف زدہ ہیں خاص طور پر جنوبی کوریا اسے اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتا ہے ،،ہائڈروجن بم دھماکے پر جنوبی کوریا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ کے ٹیسٹ سے زلزلہ آیا جبکہ سیئول کو اس کی پیشگی اطلاع بھی نہیں دی گئی ادھر جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے دھماکے کے فوری بعد کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ،امریکہ کہتا ہے کہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ دھماکہ اصلی تھا لیکن اس پر تشویش ہے ،، برطانیہ فرانس اور امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس فوری طلب کر لیا ہے جس میں پاینگ یانگ پر مزید اقتصادی اور فوجی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے ،،برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کمیرون کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کیخلاف ورزی افسوسناک اور قابل سزا جرم ہے