پیر محل کی صوبائی نشست پی پی نواسی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے
پیر محل کے حلقہ پی پی نواسی میں ضمنی الیکشن کیلئے میدان سج گیا ہے ،صبح آٹھ بجے شروع ہونیوالا پولنگ کا عمل بغیر کسی وفقے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے پیرقطب شاہ میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رانا شفیق نے ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر کے سیاسی اکھاڑے کو گرم کر دیا ہے۔۔ پی ٹی آئی مخدوم علی رضا شاہ کی صاحبزادی اور آزاد امیدوار سیدہ سونیا علی رضا شاہ کی حمایت کررہی ہے۔تحصیل کے ایک لاکھ چھاسٹھ ہزار چھ سوتیرہ ووٹرز کے لئے ایک سو سینتالیس پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پولیس کے تیرہ سو اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیے رہے ہیں۔ پی پی نواسی کی نشست ن لیگ کے امیدوار مخدوم علی رضا کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔