سابق صدر کے خلاف جھوٹ پر مبنی مقدمہ بنایا گیا ہے،اب تک فریقین عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے:فاروق ایچ نائیک

راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت کی،،،اس موقع پر خاتون گواہ بھی موجود تھیں،،سماعت کے دوران عدالتی ریکارڈ میں تین سو صفحات غائب ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا،، جسٹس خالد محمود رانجھا کے حکم پر عدالتی عملے نے ریکارڈ کی دو گھنٹے چھان بین کے بعد عدالت میں کاغذات کے ڈھیرلگا دیئے۔ عدالتی عملے کی پھرتیوں کے بعد بھی گمشدہ صفحات نہ ملے تو عدالت نے ہرصورت تمام ریکارڈ پیش کرنے کاحکم دیا ،کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ان کے موکل پر جھوٹ پر مبنی مقدمہ بنایا گیا ہے،،ب تک فریقین عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے،فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ کیس میں مزید گواہان کے بیانات قلمبند ہونا باقی ہیں جس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا، کیمرہ مین عاطف یوسف کے ساتھ محمد اویس وقت نیوز اسلام آباد