دہشت گردی کےخلاف جنگ آخری مراحل میں ہے۔ملک میں بجلی کابحران دو ہزار سترہ کےآخرتک ختم کردیاجائےگا مسائل اور مشکلات سے نکل رہے ہیں:نواز شریف

سری لنکا کے تاجروں نے وزیراعظم سے ناشتے پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سری لنکا کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اورتاپی گیس پائپ لائن منصوبوں سےخطےکی صورتحال تبدیل ہوجائے گی۔وزیراعظم نے سری لنکن تاجروں کےسرخ فیتےسےمتعلق تحفظات دورکرنےکی یقین دہانی بھی کرائی۔۔۔ اس موقع پر ایک سری لنکن تاجرنے وزیراعظم سےپاک بھارت کشیدگی سےجنوبی ایشیابزنس فورم غیرفعال ہونے کا شکوہ بھی کیا،، نواز شریف نے کہا کہ نریندرمودی کے25 دسمبرکےدورہ پاکستان سے امن عمل کا آغاز ہوا، دہشت گردی کےخلاف جنگ آخری مراحل میں ہے، دہشت گردوں کانیٹ ورک توڑدیاگیا،ملک میں بجلی کابحران2017تک ختم کردیاجائےگا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کئی چیلنجزوراثت میں ملے ہیں ،پاکستان مسائل اور مشکلات سے نکل رہاہے، تمام بحرانوں پر قابو پانے کا سفر جاری ہے، حکومت کی کوششوں سے معاشی خسارہ کم ہوکر 5اعشاریہ 3 فیصد رہ گیا، بجٹ خسارے میں مرحلہ وار کمی آرہی ہے،پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف عالمی ادارے کررہے ہیں، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بہترین اقتصادی تعلقات ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان باہمی تجارت صلاحیت کے مطابق نہیں، پاکستان اور سری لنکا کی تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے،کم سے کم وقت میں باہمی تجارت کا حجم حاصل کریں گے، ہمیں دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے ایک دوسرے پر انحصار کرنا ہے، تاپی گیس پائپ لائن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، پاکستان میں کوئلے کے وسیع ذخائر سے استفادہ کیا جارہاہے ، اس موقع وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ کولمبو میں اسی سال اپنا ٹریڈ آفس کھول لیں گے، سری لنکن تاجر نے گوادرکولمبو پورٹس میں رابطہ اورپاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری کی درخواست کی ، جبکہ سری لنکن سرمایہ کار نے آزاد کشمیرمیں پچاس میگاواٹ کاپاورپروجیکٹ لگانے کااعلان کیا ، جس کا وزیراعظم خیر مقدم کیا