اداکارہ مشی خان پر فراڈ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی
راولپنڈی کے علاقہ مجسٹریٹ نیو ٹاؤن کاشف جاوید کی عدالت نے فراڈ کیس میں اداکارہ مشی خان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پندرہ مارچ کو شہادتیں طلب کر لی ہیں، جبکہ اداکارہ نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے، مشی خان پر تھانہ نیوٹاؤن میں ساڑھے چار لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج ہوا تھا، مشی خان کا کہنا ہے کہ وہ کیس کا بھرپور دفاع کریں گی،دوسری جانب اداکارہ مشی خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہ جب سے عدالت آ رہے ہیں، مدعی مقدمہ صرف ایک مرتبہ پیش ہوئے ہیں،، مشی خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر افشاں نے پولیس کے ساتھ مل کر ان پر جھوٹا مقدمہ بنایا، کیوںکہ وہ جھوٹی شہرت چاہتی ہیں، مگر کیس سے بری ہونے کے بعد وہ ان پر ہتک عزت کا دعوٰی دائر کریں گی،،کیمرہ مین عاطف یوسف کے ساتھ محمد اویس وقت نیوز اسلام آباد ۔