امریکی فوج کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک کارروائی کے دوران امریکہ کی خصوصی افواج کا1 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق فوجیوں پر جب حملہ ہوا تو وہ انسدادِ دہشت گردی کے ایک آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔اس حملے کے بعد جب طبی امداد لے کر ایک ہیلی کاپٹر وہاں پہنچا تو اسے بھی نقصان پہنچا۔بریگیڈیئر جنرل ولسن شوفنر نے کہا ہے کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے،،امریکی خصوصی دستے ہلمند میں طالبان جنگجوؤں سے برسرِ پیکار ہیں۔ حملے میں چھہ افغان فوجی بھی زخمی ہوئے ،،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج پر حملے جاری رکھیں گے