جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے

راولپنڈی اسلام آباد میں سردی نے جوں ہی زور پکڑا تو گھروں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے جامعہ مسجد، چاہ سلطان گلاس فیکٹری،،ڈھوک کھبہ،، اور قاسم آباد سیمت دیگر علاقوں میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،،، گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ ہوٹل مالکان بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ گیس لوڈ شیڈنگ سے ان کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔شہری مسئلے کو حل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات نہ کئے جانے پر نالاں نظر آتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی طلب بڑھنے سے اس کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے جس سے اب وہ ایل پی جی بھی استعمال نہیں کرسکتے۔حکومت کے گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے محض دعوے ہی نظر آتےہیں۔ کبھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کبھی گیس بند۔ عوام کو کب ان مشکلات سے ریلیف ملے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا،کیمرہ مین فہیم راجا کے ساتھ امتیاز چغتائی وقت نیوز اسلام آباد،،