کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی کو ڈانٹ پلا دی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی صحافیوں پر برس پڑے، نجی ٹی وی کے صحافی نے جب کپتانی سے متعلق سوال کیا تو شاہد آفریدی آپے سے باہر ہو گئے،، صحافی کا سوال تھا کہ آپ کی کپتانی میں پاکستان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز ہارا،، ٹیم چھٹے نمبر پر آگئی ہے،اب جیت کیلئے کیا کریں گے،،،، صحافی نے جب آئینہ دکھایا تو شاہد آفریدی برا مان گئے،، بولے کہ انہیں امید تھی کہ آپ گھٹیا سوال ہی کریں گے،،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے لیے ہمیشہ ان کے دل میں جگہ رہی ہے، محمد عامر بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے،،، انسان سےغلطی ہوتی ہے،عامر نےسچ بتادیاسزابھی بھگت لی، شاہد آفریدی نے سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا،بولے کہ دونوں کھلاڑی دو سال تک میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹ بولتے رہے، سلمان اورآصف کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ہر لحاظ سے بہترین ہے،ورلڈٹی ٹوئنٹی تک ہمیں اسی ٹیم کولےکر چلنا چاہیے۔۔۔۔ شاہد آفریدی کی جانب سے ہتک آمیز رویے پر صحافیوں نے ٹیم مینیجر انتخاب عالم سے شدید احتجاج کیا اورٹی ٹوئنٹی کپتان کے خلاف شدید نعرہ بازی کی
کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے آفریدی کے معاملے سے ناعلمی کا اظہار کردیا،،کہتے ہیں بیان کا معلوم نہیں،،شاہد آفریدی کی اردو اچھی نہیں ہے ،بعض اوقات الفاظ نکل جاتے ہیں،بات درگزرکر نی چاہیے ۔۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہر یار خان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے معاملے کا زیادہ کچھ نہیں پتہ ،لاہور پہنچ کر معاملے کا جائزہ لوں گا، ان کا کہنا تھا کہ آفریدی کی اردو کمزور ہے، بعض اوقات غلط الفاظ نکل جاتے ہیں بات در گزر کرنی چاہیے، دوسری جانب واقعہ پر جہاں صحافی برادری نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا، وہیں مایہ ناز سابق کرکٹرز نے بھی اظہار خیال کیا، محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے کیرئیر کے آخری دن ہیں، اس لیے اس معاملے پر درگزرکرنا چاہیے، رمیز راجہ نے کہا کہ سوال گٹھیا نہیں تھا، آفریدی کو جواب دینا چاہیے تھا۔