لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے باعث بدترین ٹریفک جام , شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کھودی جانے والی سڑکوں کے باعث ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، کہیں اورنج لائن ٹرین تو کہیں سیوریج یا سگنل فری کاریڈور کی تعمیر کے باعث شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٹریفک جام سے دوچار شہری حکومت سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان حالات میں ٹریفک وارڈنز بھی سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر ٹریفک کے لیے متبادل انتظامات بھی کرے۔ ترقیاتی کاموں کا فائدہ بھی یقیننا عوام کو ہی ہوتا ہے لیکن اس دوران ملنے والی اذیت ، کوفت اور پریشانی ان کے مسائل کو مزید بڑھا دیتی ہے۔