حکمران بھوکے گدھ کی مانند قومی اداروں کو کھانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم سے کہتا ہوں نریندر مودی کی نہیں غریب مزدور کی خیر خبر لینے سے ملک ترقی کرے گا : سراج الحق

کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ "نجکاری نامنظور" کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ وہ مزدور کے لئے مرنے کے بعد کفن مہیا نہ کرنے والے نظام کو نہیں مانتے، غریب کا بچہ گندگی میں رزق تلاش کر رہا ہے جبکہ بڑے لوگوں کے جانور بھی پلاؤ اور مربے کھا رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم غریب مزدور کی خبر گیری کریں گے تو ملک ترقی کرے گا، نریندر مودی کی خیر خیریت دریافت کرتے رہنا ملکی مفاد میں نہیں، انہوں نے قومی اداروں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔