مصباح الحق کی سوئی ناردرن گیس ٹیم نے یو بی ایل کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر قائد اعظم ٹرافی جیت لی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ کے اچوتھے روز سوئی نادرن گیس نے دوسری اننگز کا آغاز چھپن رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے کیا، مصباح الحق الیون نے ایک سو ساٹھ رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، مصباح الحق نے ناقابل شکست ساٹھ رنز بنائے ، اظہر علی چھپن رنز کیساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ، دوسری اننگز میں یو بی ایل کی بیٹنگ کو تہس نہس کرنے والے بلاول بھٹی مین آف دی میچ قرار پائے ، انہوں نے مجموعی طور پر گیارہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کے آر ایل کے بالر محمد عباس کو اکسٹھ وکٹیں لینے پر مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا، فاتح ٹیم کو پندرہ لاکھ روپے انعامی رقم دی گئی ، میچ میں پہلی مرتبہ گلابی گیند کا استعمال کیا گیا