ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹیڈ تھری ڈی کامیڈی فلم ریچیٹ اینڈ کلانک کا نیا ٹریلر جاری

مشہورِ زمانہ ویڈیو گیم سیریز پرمبنی اس فلم کوجیریکا کلے لینڈ اور کیون منرو نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے، جس کی کہانی دو ایسے سپر ہیروزکے گِرد گھوم رہی ہے، جو دشمن سے نمٹتے ہوئے خود کو بہتر ثابت کر نے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک دوسرے کو نیچا دکھاتے دلچسپ کرداروں کی کامیڈی اور ایکشن پر مبنی اس فلم کے ڈائیلاگ سیلویسٹر سٹالون ، بیلا تھرون ،جان گُڈ مین ،پال گیامٹی اور روزاریو ڈوسن سمیت دیگر کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں، سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم انتیس اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔