شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی عالمی مذمت جاری, اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب ,شمالی کوریا کے خلاف مذمتی قرارداد لائے جانے کا امکان

پیانگ یانگ کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ یہ اشتعال دلانے والی سنگین حرکت ہے. امریکہ نے کہا ہے شمالی کوریا عالمی وعدوں کی پاسداری کرے، برطانیہ کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی اور قابل سزا جرم ہے، چین نے واضح کیا کہ انہیں اس تجربے کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی، جاپانی وزیرِاعظم نےاقدام کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ اور ناقابل برداشت عمل قرار دیا ہے، ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات پر پابندی کے معاہدے سی ٹی بی ٹی کے سربراہ لاسینا زربو نے شمالی کوریا سے مزید ایٹمی تجربات نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے،