پاکستان ایران اورسعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردارادا کرے، ڈاکٹرعاصم کے پاس زرداری کے تمام راز نہیں : شیخ رشید احمد
کراچی ائیر پورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم پکڑے گئے جبکہ دیگرادھر ادھر ہوگئے، ڈٓاکٹرعاصم کے پاس زرداری کے سارے راز نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی چابی دبئی میں زرداری کے پاس ہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف ایران اورسعودی عرب کے درمیان تنازعہ ختم کرانے کیلئے اپنے دورے کومنسوخ کردییں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہ پٹھان کوٹ میں اگر پاکستانی ماچس برآمد ہوئی ہے تو پاکستان میں بھی انڈیا کا ماچس برآمد ہوسکتا ہے، نوازشریف اورمودی کے درمیان ملاقات امریکہ کے کہنے پرہوئی ہے۔