ریلوے کی چار ہزار دو سو باسٹھ ایکڑ اراضی پر مختلف اداروں اور افراد کا قبضہ ہے, ریلوے کے پُل سو سال سے زیادہ پرانے ہیں : خواجہ سعد رفیق

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے نے تحریری جواب میں بتایا تین ہزار چار سو ستر ایکڑ پر شہریوں، پانچ سو چالیس پر سرکاری اداروں اور دو سو اکیاون ایکڑ اراضی پر ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کا قبضہ ہے۔ دو ہزار آٹھ سے اب تک سترہ سو ایکڑ زمین لیز پر دی گئی۔ پاکستان ریلویز کے پل سو سال سے زیادہ پرانے ہو چکے ہیں ۔ایک سو انسٹھ پلوں کی بحالی کے لئے نشاندہی کر لی گئی ہے جن میں سے اٹھتہر پر کام مکمل ہو چکا ہو چکا ہے۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے میں اٹھارہ ہزار ملازمین کی شدید قلت ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایران ،سعودی تنازعہ پر سیاست کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کے شفقت محمود نے کہا کہ حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ملک انارکی کی طرف چلا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے ناراض ہوں تو دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں لڑی جا سکتی