امریکہ نے اُسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو بھی قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے دیا
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے اُسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن امریکی شہریوں، اور، امریکہ کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔۔ القاعدہ رہنما ایمن الزواہری نے دو ہزار چودہ میں حمزہ بن لادن کو القاعدہ کا رکن قرار دیا تھا۔۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے حمزہ بن لادن نے دو ہزار سولہ میں دھمکی دی تھی کہ امریکیوں کو ان کے گھر، اور، دوسرے ممالک میں نشانہ بنایا جائے گا۔۔ حمزہ بن لادن نے دو ہزار پندرہ میں آڈیو پیغام میں بھی مغربی دارالحکومتوں پر دہشت گرد حملوں کی بات کی تھی۔۔ امریکہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں نام شامل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی امریکی ایسے شخص سے کاروبار نہیں کر سکتا۔۔