لودھراں میں کھلا پھاٹک معصوم زندگیاں نگل گیا دوموٹر سائیکل رکشےتیزرفتار ٹرین کی زد میں آگئے اندوہناک حادثےکےنتیجےمیں سات طلبہ سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے

Jan 06, 2017 | 18:27

غفلت یا سنگین غلطی، ایک اور افسوناک ریل حادثہ قیمتی انسانی جانیں نگل گیا، لودھراں میں سکول کے بچوں سے بھرے دو رکشے جلال پور روڈ پر ریلوے پھاٹک سے گزر رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس کی زد میں آگئے،اندوہانک حادثے میں سات طلبا اوررکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق جب کہ دس زخمی ہوئے, واقعہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس مقام پر حادثہ پیش آیا وہاں ریلوے انتظامیہ کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا اور نہ ہی اس مقام پر پھاٹک کو بند کرنے کا کوئی باقاعدہ نظام موجود ہے,دوسری جانب ریلوے ترجمان کے مطابق حادثہ پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے پیش آیا، واقعہ کے بعد ہزارہ ایکسپریس کے عملے اور ریلوے پھاٹک کے گیٹ کیپر کو گرفتار کر لیا گیا ہے

مزیدخبریں