عزت کی قیمت پر سیکورٹی امداد نہیں چاہیے، امداد کی معطلی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم کم نہیں کرسکتی،ترجمان پاک فوج
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکورٹی امداد نہیں چاہیے، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور افواج ہیں، پاکستان نے پیسوں کیلئے نہیں امن کیلئے جنگ لڑی، میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ امریکی امداد روکنے سے باہمی سیکیورٹی تعاون متاثر ہوگا تاہم امداد کی معطلی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم کم نہیں کرسکتی، امداد کی معطلی دوطرفہ باہمی سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن کیلئے کاوشوں کو متاثر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی ہیں، اس جنگ میں بھاری جانی ومالی نقصان اٹھایا، پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں، ہمارے ارادوں پر شکوک وشبہات کا اظہار امن واستحکام اور مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کیلئے اچھا نہیں ہے۔ پاکستان اپنے مفاد اور امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکورٹی امداد نہیں چاہیے، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی