دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے پاکستان نے15 سال میں120 ارب روپے خرچ کئے اور جنگ اپنے وسائل سے لڑی: اعزاز چودھری
ایک بیان میں اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھی دہشت گردوں کے خلاف اس طرح کی کارروائی کی ضرورت ہےتاہم افغانستان میں داعش جیسے گروپوں کے خلاف عالمی تعاون ناگزیر ہے،اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی،پاکستان نے پندرہ سال میں دہشت گردی کیخلاف ایک سو بیس ارب ڈالرخرچ کیے،، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان امریکا تعاون امریکا کے مفاد میں ہے، پاکستان نے القاعدہ کے خلاف جنگ میں مدد دی جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے سلامتی کی صورتحال بہتر ہوئی اور دیرپا امن کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا