لاہور میں شادی کی تقریبات میں فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا کاہنہ میں فائرنگ سے3 افراد زخمی ہوگئے
پولیس کے بار بار انتباہ کے باوجود لاہور میں شادی کی تقریبات میں فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا،،کاہنہ کے علاقے شالیمار کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے ایک بچے سمیتتین افراد زخمی ہوگئے، گولیاں چلنے سے بھگدڑ مچ گئی، ریسکیو ٹیم نے
زخمیوں کو جنرل ہسپتال پہنچایا، جن میں سلمان،چاند اور وقار شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے، ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،جلد ہی پکڑ لیا جائے گا