سردی کی شدت سے زکام، بخار، فلو اور نمونیاکے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا
سردی میں اضافے کے ساتھ ہی جڑواں شہروں میں بیماریاں پھیلنےلگیں،، جن میں نوزائیدہ بچوں کی تعداد زیادہ ہے،، ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ جراثیم کےایک سے دوسرے میں منتقل ہونے کی وجہ بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیںشہر اقتدار کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں روزانہ کی بنیاد پر نزلہ، زکام اور فلو کے سینکڑوں جبکہ نمونیا کے پندرہ سے بیس مریض آ رہے ہیں،، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سرد موسم میں گرم ملبوسات کے استعمال،، متوازن غذا اور گرم مشروبات کے ساتھ ساتھ ماسک کے استعمال سے موسمی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے