کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

کوئٹہ میں پولیس پر حملوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ سریاب پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت محمد عالم جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت شاہ نذر کے نام سے ہوئی ہے۔