عالمی برادری پاکستان کے انسانی اور مذہبی حقوق کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے باخبر ہے: دفترخارجہ

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے واچ لسٹ میں پاکستان کو شامل کیا جانا حقائق پر مبنی نہیں ہے، پاکستان کا نام خصوصی واچ لسٹ میں ڈالنے پر امریکا سے وضاحت طلب کرتے ہیں امریکہ اپنے اس اقدام کی وضاحت کرے، یہ واچ لسٹ پاکستان کی انسانی حقوق کی آزادی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے خلاف ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے آئین کے مطابق انسانی اور مذہبی حقوق کی حفاظت اور آزادی کے لیے پر عزم ہے ، امریکا کی جانب سے مذہبی آزادی نہ رکھنے والے ممالک کی خصوصی واچ لسٹ میں پاکستان کو شامل کئے جانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان میں صوبائی اور قومی سطح پر بڑے پیمانے پر قانون سازی کی گئی ہے، عالمی برادری پاکستان کے انسانی اور مذہبی حقوق کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے باخبر ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ جن ممالک میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک ہوتا ہے انہیں اس لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا،اس سے دوہرے میعار اور سیاسی مقاصد کا اندازہ ہوتا ہے۔