ایکشن ،تھرل اور کامیڈی کا فل پیکٹ آنے کو ہے تیار،، سنسنی اور ایکشن سے بھرپور فلم گیم اوور مین کا ٹریلر جاری کر دیاگیا
ایکشن ،سنسنی اور تھرل سے بھرپور نئی کامیڈی فلم گیم اوورمین کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،، فلم کی کہانی ایسے تین دوستوں کے گرد گھوم رہی ہےجو اہم ٹاسک کو پورا کرنے کے لیے ٹیم کے طور پر کام کرتے ہیں،، جرائم پیشہ افراد سے مقابلے اور ان کے خاتمے کیلئے یہ نوجوان طرح طرح کی تدابیر اپناتے ہیں اور مشکل میں گھِر جاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ہالی ووڈ کامیڈین اداکارایڈم ڈیوائن، مارک برانڈٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ،، جبکہ دیگر کاسٹ میں کلوئی برجز، شوگر بیئرڈ، اینڈرز ہومز، لِز کیٹزاورشامل ہیں۔ہدایت کارکیل نیواچیک اور جیمز ویور اور اسکاٹ ریوڈن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی ایکشن ، سسپنس اور تھرل پر مبنی یہ کامیڈی فلم 23مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔