سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک روسی ٹینس سٹار ماریہ شیراپووا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا
سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار ماریا شراپووا کی فتوحات کو بریک لگ گیا، شینزن اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں روسی ٹینس سٹار کو جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا نےہرا کر فائنل میں جگہ بناُئی۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے ہم وطن کھلاڑی ایرینا بیگو کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔قطر اوپن میں بھی ٹینس کے دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے،،، مینز ڈبل ایونٹ میں برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ جمی مرے اور برونو سوریز نے امریکہ کے راجیورام اور ان کے اسپینش کھلاڑی فلورین لوپیز کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا