راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوگھروں میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے

سردی کی شدت بڑھتے ہی راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شروع ہوگیا۔ راولپنڈی میں صبح سویرے بند کھنہ روڈ پرگھر میں گیس لیکج کے باعث ہونیوالے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ زرائع کے مطابق گیس لوڈ شیڈنگ کے باعث گیس بند تھی۔ گیس آنے پر اہلخانہ نےلائٹ جلائی جس سے دھماکہ ہوگیا۔ گیس لیکج کے باعث دوسرا دھماکہ سیکٹر نمبر دو میں ہوا جس کے باعث چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ماں اس کے پانچ بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہ.