نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ہی میچ میں پاکستان کی تیاریوں نے پول کھول دیا

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ہی میچ میں پاکستان کی تیاریوں نے پول کھول دیا،،، پہلے باؤلرز بلیک کیپس کو چھوٹے ٹارگٹ تک محدود کرنے میں ناکام نظر آئے، سکور تین سو پندرہ پر پہنچا تو بلے بازوں کی کارکردگی بھی کھل کر سامنے آگئی۔ پہلے ہی اوور میں تجربہ کار بلے باز اظہر علی چھ اور بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے،، چوتھے اوور کی پانچویں گیند پر محمد حفیظ صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، قومی ٹیم کے بلے بازوں نے تو چل میں آیا کی ریس لگا لی، قومی ٹیم باؤنسی پچوں پر مکمل فلاپ ہو گئی، سال بدلا پاکستان کا کپتان بدلہ ٹیم بدلی لیکن ناقص بیٹگ کی روایت نہ بدلی، سرفراز احمد اور شعیب ملک بھی زیادہ زیر مزاحمت نہ کرسکے، فخر زمان نے بیاسی رنز بنا کر ٹیم کو بڑی شکست سے بچایا، نوجوان شاداب اٹھائیس رنز بنا سکے۔