رینجرز کے مطابق بیرون ملک فرار ہونے والے لیاری گینگ وار کے کمانڈر بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔

گزشتہ ماہ کراچی اولڈ سٹی ایریا سے بھتہ خوری کے چار واقعات سامنے آئے، رینجرز نے تحقیقات کی تو سنسنی خیز انکشافت ہوئےترجمان رینجرز کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں بھتہ خوری کا سلسلہ مارکیٹ عہدیداروں کی معاونت سے2011 سے جاری ہے اور بھتہ، مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نام پر ماہانہ70ہزار سے 1لاکھ 80ہزار تک وصول کیا جا رہا ہے۔کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد سے بیرون ملک فرار ہونے والے لیاری گینگ وار کے کمانڈر ایاز زہری اور وصی اللہ لاکھو گروپ بھتہ خوری میں ملوث ہیں،، بھتہ وصولی کے لیے دبئی،ایران اور افغانستان کے نمبر استعمال کیے جاتے ہیں، کسی ایک دکان پر بھتہ کی رقم جمع کرواکر برقہ پوش خاتون یا مرد کے ذریعے رقوم وصول کی جاتی ہےرینجرز نے بھتہ خوری میں ملوث مزید دو ملزمان محمد اسلم اور ریاض کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے ،، ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ کے حوالے سے انفرادی واقعات کا قلع قمع کرنے کیلئے پاکستان رینجرز سندھ پر بھروسہ کرتے ہوئے رینجرز ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔ محمد شکیل وقت نیوز کراچی .