پائیدار امن کیلئے صبر اور استحکام کی ضرورت ہے۔ اعزاز چوہدری

امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مالی امداد روکنے پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تفصیلی جواب کے انتظار میں ہیں،پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مالی امداد روکنے کے امریکی اقدام پرواشنگٹن کے ساتھ رابطے میں ہیں۔گزشتہ روز امریکا میں تعینات سفیراعزاز احمد چوہدری نے واشنگٹن میں اپنے ایک اعلامیے میں کہا کہافغان سرحد کے دوسری جانب بھی حکومتی عملداری سے آزاد علاقوں میں آپریشنز ہونے چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کیلئے صبر اور استحکام کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں داعش جیسے مہلک گروہوں کی موجودگی پر بین الاقوامی تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت ہے۔امداد معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے تفصیلی جواب کا انتظار ہے۔ تسلیم کیا جائے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف زیادہ جنگ اپنے وسائل سے لڑی اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے پاکستان نے 15 سال میں 120 ارب روپے خرچ کئے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ براہ راست امریکی قوم کے تحفظ کیلئے ہے۔ان کا کہناتھا کہ نہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی کے عالمی معیارات کے نفاذ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مذہبی آزادی کی شقوں کا نفاذ یقینی بنانے کیلیے تاریخی فیصلے کیے، عالمی برادری مذہبی آزادی کیلیے پاکستانی اقدامات سے واقف ہے۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی آئین تمام افراد کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اور پاکستان مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واچ لسٹ امریکی مذہبی آزادی کے قوانین کے تحت نیا اضافہ ہے، امریکا سے مذہبی آزادی سے متعلق واچ لسٹ کے مقاصد پوچھے ہیں۔