نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمارے لئے بہت ٹف تھیں،حریف ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا: سرفراز احمد

پہلا ون ڈے ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان سر فراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ میں مین پلیئرز کے کیچز ڈراپ ہونے سے فرق پڑا ہے۔اگر کیچز پکڑتے تو مقابلہ اچھا ہوتا لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم مل کر بیٹھیں گے اور اگلے میچ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ ابتدائی 2 اوورز میں 2 وکٹیں گنوانے سے نقصان ہواجس کے بعد ہمار امیچ میں واپس آنا مشکل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے اچھا کھیلا کپتان ویلیم سن کی اننگز بہترین تھی