چیف جسٹس سندھ اور خیبرپختون خوا کے اسپتالوں پر بھی توجہ دیں۔ مریم نوازشریف
مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے التماس ہے کہ وہ سندھ اور خیبرپختون خوا کے اسپتالوں پر بھی توجہ دیں۔ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت میں جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام نہ ہوا تو اورنج لائن سمیت تمام پراجیکٹ رکوا دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیف جسٹس کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے التماس ہے کچھ توجہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے اسپتالوں پر بھی دیں، جہاں کے عوام علاج کے لئے پنجاب کے اسپتالوں میں آتے ہیں۔