کسی نے کرپشن کی سیاست کی تو کوئی گالیاں دینے کی سیاست کررہا ہے،ہہاں پر وعدے کرنے والے بہت ملیں گے: شاہد خاقان عباسی
وزیراعظم شاہد خاقابن عباسی نے صادق آباد میں آر ایل این جی کی ترسیل اور فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا، اپنے خطاب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب ن لیگ کی حکومت آئی تو گیس اور توانائی کا بحران تھا، پاکستان ان بحرانوں کو حل کیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا تھا لیکن ن لیگ نے توانائی کے مسائل آج کیلئے نہیں اگلے 15سال کیلئے بھی حل کر دیئے۔ پاکستان کی تاریخ میں 42 انچ قطر کی کوئی گیس پائپ لائن نہیں ڈالی گئی، نوازشریف وہ لیڈر ہے جو صرف وعدے نہیں کرتا بلکہ کام کر کے دکھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ماضی کی حکومتیں 15 سال میں اپنے دور کا کوئی ایک منصوبہ دکھا دیں، کسی نے کرپشن کی سیاست کی تو کوئی گالیاں دینے کی سیاست کررہا ہے،ہہاں پر وعدے کرنے والے بہت ملیں گے، نواز شریف اور موجودہ حکومت باتیں نہیں کام کرتی ہے، بجلی کا بحران حل کردیا، مخالفین اپنے پندرہ سالہ دور میں ایک منصوبہ دکھا دیں،،جس نے مقابلہ کرنا ہے جولائی کے الیکشن میں کرلے۔ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، عوام جانتےہیں کہ کون سی جماعت کام کرتی ہے۔