افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی میں 14دہشت گردہلاک
افغانستان کے صوبے لغمان مین داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی سے14دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز افغانستان کے صوبے لغمان میں گزشتہ رات فضائی کارروائی کی گئی ۔ کارروائی میں داعش کے2کمانڈروں سمیت 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ افغانستان میں طالبان کیخلاف افغان فورسز نے کارروائیاں تیز کردی ہیں،گزشتہ ہفتے کابل میں ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔