پشاور: سردی بڑھتے ہی پشاور میں غیر معیاری سوپ اور یخنی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی
سردی بڑھتے ہی پشاور میں غیر معیاری سوپ اور یخنی کی فروخت عروج پر پہنچ گئی جس کے باعث شہری سینے اور گلے سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاورمیں سردی بڑھنے پر غیر معیاری اور مضر صحت سوپ اور یخنی کی فروخت شروع ہو گئی ہے ۔اندرون شہر ہشت نگری،کریم پورہ،گھنٹہ گھر،قصہ خوانی،فقیر آباد،باچاخان چوک اور صدر سمیت دیگر علاقوں میں غیر معیاری اجزاء سے تیار شدہ سوپ اور یختی تیار کر کے لوگوں کو بیماریاں بانٹی جارہی ہیں ۔معلوم ہوا ہے کہ سوپ کو گاڑھا کرنے کیلئے اس میں انڈوں کے بجائے انسانی صحت کیلئے نقصان دہ پائوڈر ملایا جاتا ہے جبکہ یخنی کا ذائقہ بنانے کیلئے اس میں چائنہ نمک ملایاجاتا ہے ۔بعض دکانداروں نے ذائقہ بنانے والے اجزاء دکانوں میں ہی رکھے ہوئے ہیں تاہم انتظامیہ ان کے خلا ف موثر کارروائی نہیں کررہی ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔