لاڈلے کو پورے پاکستان میں منہ چھپانے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ محمد نواز شریف

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عدالتی لاڈلے کو پورے پاکستان میں منہ چھپانے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی ' سازشی عنا صر پردے کے پیچھے پھر سازشو ں میں مصروف ہیں'ڈالر 'مہنگائی 'بیروزگاری 'دھشت گردی اور ملک جگ ہنسائی بنا ہوا ہے تو اس کا جواب عدالت سے کے ان ججوں سے لیا جائے جنہوں نے خیالی دولت پر ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھیج دیا 'آف شور کمپنی کو اپنی ملکیت ماننے والے کو کہا گیا کہ یہ کسی اور عمران کی ہے آپ صادق اور امین ہو 'کرپٹ پیسہ اور آف شور کمپنی تمھاری ہو ہی نہیں سکتی، الیکشن آنے والے ہیں، کوٹ مومن کا اعلان پورے قوم کا اعلان بن جائے گا، ملک میں تبدلی آئے گی، لوگوں کو انصاف ملے گا اور عدل قائم ہوگا، غریبوں کو روزگار ملے گا، ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے دورہ کوٹمومن میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صدر مسلم لیگ نے کہا کہ مخالفین دیکھ لیں ، کوٹ مومن میں آج جلسہ نہیں ریفرنڈم ہوگیا ہے اور لوگوں نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کا مذاق ہے، ایک ایسے معاملے پر کہ نوازشریف نے خیالی تنخواہ نہیں لی، ایک اقامے پر وزیراعظم نااہل قرار دے دیں، یہ فیصلہ کوئی صحیح فیصلہ ہے، سب دیکھ لیں، عوام کا فیصلہ پورے پاکستان میں جھومے گا اور لاڈلوں کو ملک میں کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن آنے والے ہیں، کوٹ مومن کا اعلان پورے قوم کا اعلان بن جائے گا، ملک میں تبدلی آئے گی، لوگوں کو انصاف ملے گا اور عدل قائم ہوگا، غریبوں کو روزگار ملے گا۔ نوازشریف نے کہا کہ آج مجھے جی ٹی روڈ کی یادآرہی ہے جب آپ لوگوں نے میرے ساتھ ملکر عدلیہ بحالی کی تحریک چلائی تھی اب عدل کو بھی بحال کروانے کیلئے کوٹمومن اور سرگودھا کے عوام جس سے طرح گھروں سے جلسہ گاہ میں امڈ آئے ہیں میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں ۔نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے با بار عدالت میں یہ کہا کہ نیازی سروسز میری ہے یہ اثاثے میرے ہیں لیکن عدالت نے کہا کہ نہیں نہیں یہ تمھارے نہیں کسی اور عمران کے ہیں تم تو صادق اور امین ہو ' اسی طرح نواز شریف نے ایک کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک 26سال پرانے کیس میں فوت ہوجانے والے شخص کو بری کردیا یہ مذاق اب برداشت نہیں کیا جائے گا عوام دوہرے معیار کو نہیں چلنے دے گی ایک جیسے کیس میں دو الگ الگ فیصلے عوام کے دلوں میں شک و شبہات پیدا کر رہے ہیں ۔میاں نواز شریف نے کہا کہ عدالتی ججوں کے فیصلے کو ایبٹ آباد 'کوئٹہ 'جی ٹی روڈ کے بعد اب سرگودھا اور کوٹمومن کے عوام نے بھی مسترد کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب2013ء میں ہم نے حکومت سنبھالتی تھی تو ملک میں 20'20گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ'لاقانونیت 'دھشت گردی 'سمیت ان گنت مسائل نے پاکستان کو اپنے گھیرے میں لے رکھا تھا آج ملک میں موٹر وے کے جال بچھ رہے ہیں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے،نوازشریف نے جلسے کے شرکا سے سوال کیا، کہ آپ کو 2013 کا نقشہ یاد ہے؟ اس وقت بجلی آتی تھی؟ اس وقت لوڈشیڈنگ تھی یا نہیں؟انہوں نے کہا کہ ہم نے 4 سالوں میں ملک کا رخ بدل دیا، اور وہ کام کرگئے ہم جو 20 سالوں سالوں میں نہ ہوا، ہم نے لوڈشیڈنگ کا ستیاناس کردیا، اب جو فیصلے کے بعد 5 ماہ گزرے ہیں، اس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دوش نہیں دیتا، وہ بہت محنت کررہے ہیں اور جواں مردی کے ساتھ کام کررہے ہیں، فیصلے کے بعد 5 مہینے میں ترقی کا سفر اگر آہستہ ہوا توہ شاہد خاقان عباسی کا کوئی قصور نہیں، کوئی آپ پر الزام نہیں ٹھہراتا، یہ تو اس فیصلے سے پوچھو جس کی وجہ سے یہ انتشار ملک میں پھیل رہا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں انشتار پھیل رہا ہے تو شاہد خاقان عباسی سے نہ پوچھو یہ اس فیصلے سے پوچھو جس نے پاکستان کو دنیا میں تماشہ بناکر رکھ دیا، اگر آج ڈالر بڑھ رہا ہے اور روپیہ گررہا ہے تو اس فیصلے سے پوچھے، جب حکومت میں آئے تو اسٹاک ایکسچینج 19 ہزار پر تھا اور جب فیصلہ آیا تو 54 ہزار پر تھا، نوازشریف کے دور میں مہنگائی نہیں تھی، پاکستان میں مہنگائی، دہشت گردی نے نے سراٹھایا ہے، یہ بھی اس فیصلے سے پوچھو۔انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں لاڈلہ قرار دیتے ہوئے ان کے نااہلی کیس کے فیصلے کا ذکر کیا، اور کہا کہ لاڈلہ مان رہا ہے میری بھی کمپنی ہے، لاڈلہ نیازی سروسز بھی تسلیم کرتا ہے لیکن ہماری عدالت کا محترم بینچ کہتا ہے نہیں میاں نہیں، یہ تمہارا پیسہ نہیں ہے یہ کسی اور عمران خان ہے۔نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے بات کرنے پر جلسے کے شرکا نے نونو کا نعرہ لگایا تو سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بگ نو کہا۔ اس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ دیکھ لو یہ فیصلہ ، نوازشریف کے خلاف کچھ نہیں ملا، کوئی کرپشن کا ثبوت تو دور کی بات، الزام بھی نہیں ملا۔۔انہوں نے کہا کہ آج کینڈین اور سازشی عناصر ملک کیخلاف پھر سر گرم عمل ہوگئے ہیں کیونکہ انہیں ملکی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی اور انہیں یہ علم ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کرلی تو ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہوجائے گا ۔انہوں نے جلسہ کے شرکاء سے2018ء میں ہونیوالے قومی الیکشن میں دوبارہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا وعدہ بھی لیا ۔اس سے قبل کوٹ مومن میں جلسہ عام سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کبھی ایک ادارے کے پیچھے چھپ رہے ہیں کبھی دوسرے ادارے کے، مگر میں انہیں بتادوں کہ انہیں آئندہ انتخابات میں پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملی گی۔پہلی بار عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے جو وعدے کیے انہیں پورا کیا، اس نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا اور کراچی جیسے دہشت زدہ شہر کو امن کا گہوارہ بنایا۔مریم نواز نے کہا کہ آج تک کسی عدالت کو آئین اور قانون کا تماشہ بنانے والے ڈکٹیٹر کو بلانے کی ہمت نہیں ہوئی، جبکہ ایک منتخب وزیراعظم کو محض اقامے کی بنیاد پر نا اہل کردیا جاتا ہے۔رہنما مسلم لیگ نون نے جلسے کے شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ اقامہ کیا ہوتا ہے، اقامہ ویزہ ہوتا ہے، مگر معزز ججز کو اس کا علم نہیں ہے۔عمران خان کا نام لئے بغیر کڑی تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ ایک شخص نے عدالت میں اعتراف کیا کہ کمپنیاں میری ہیں مگر ججز کہتے ہیں کہ نہیں یہ کمپنیاں آپ کی نہیں ہیں،یہفلیٹ آپ کا نہیں ، آپ صادق اور امین ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے ہم نے تو تو چار سال سر پھینک کر کام کیا ہے، مگر کسی نے دھرنوں، سازشوں کے کے علاوہ عوام کے لئے کچھ نہ کیا۔مریم نواز نے کہا کہ دوہزار تیرہ سے پہلے کراچی کی ہر گلی میں قتل و غارت ہوتی تھی ، پاکستان کے اندر دہشتگردی کا ڈیرہ تھا، ہر سڑک سے بارود کی بو آتی تھی لیکن آج پاکستان سے دہشتگردی ختم ہو رہی ہے۔اس سے قبل سابق وزیراعظم اور مریم نواز لاہور سے خصوصی طیارے کے زریعے سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن پہنچے تو جلسے گاہ میں موجود ہزاروں کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا ، مریم نواز کو دیکھتے ہی لیگی کارکنان نے ان کے حق میں نعرے بلند کئے ، جواب میں مریم نواز کارکنان کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیتی رہیں ۔جلسہ گاہ میں 20 فٹ اونچا 40 فٹ لمبا اسٹیج تیارکیا گیا جبکہ نوازشریف ، شہبازشریف، مریم نواز، سمیت دیگر رہنماں کی تصاویر لگائی گئیں، مسلم لیگ(ن)کے جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔آر پی او سرگودھا اختر عباس کا کہنا ہے جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ، جلسہ گاہ کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے اور تمام شرکا کی اسکریننگ کرکے جلسہ گاہ میں جانے کی اجازت دی گئی ۔وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور بیرسٹرمحسن شاہ نواز رانجھا کا کہنا ہے کہ کوٹ مومن میاں نوازشریف کا جلسہ پاکستان کے لیے پاکستان کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا، ۔یاد رہے کہ تین روز قبل مسلم لیگ(ن)کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ خفیہ راستوں، غیرقانونی فیصلوں کے ذریعے کسی کا راستہ نہ روکا جائے، پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا۔قبل ازیں انہوں نے مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی ایم این چوہدری حامد حمید اور ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز کا نام بھی لے کر پکارا اور انکی جلسہ کی کامیابی کیلئے جدوجہد کو سراہا ۔