ابوظہبی کے ولی عہد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔دورے کے دوران ولی عہد وزیراعظم سے معاونین کے بغیر ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔تین ماہ سے کم عرصے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے درمیان یہ تیسری ملاقات ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کی خصوصی نوعیت کامظہرہے۔