معیاری علاج معالجے کی فراہمی حکومت کا اولین فرض ہے:صدر
صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ عوام کومعیاری علاج معالجے کی فراہمی حکومت کا اولین فرض ہے۔اسلام آباد میں پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلباء کیلئے معیاری تعلیم یقینی بنانے کے لئے طبی اداروں کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔صدر نے کہاکہ ملک کے تمام طبی اداروں میں تحقیقی کلچرکوفروغ دیاجاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے طب کے شعبے کومتعددمسائل درپیش ہیں جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ غیرکامل نشوونما، غذائیت کی کمی اوربچوں کی پیدائش میں کم وقفہ ہمارے بچوں کی صحت مندنشوونماکونقصان پہنچارہے ہیں۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کوعوام کوسہولتیں فراہم کرنے کے لئے مکمل روابط کے ساتھ مشترکہ طورپرکام کرناچاہیے۔