چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔
بلاول بھٹو لاہور پہنچتے ہی سیدھے سابق گورنرسلمان تاثیرکی رہائشگاہ پر پہنچے ۔ بلاول بھٹو زرداری کی سابق گورنرسلمان تاثیر کی فیملی سے ملاقات ہوئی اور سلمان تاثیر کی پارٹی کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔بلاول بھٹو کل سابق ایم این اے شکیلہ رشید مرحومہ کی رہائش گاہ پر جائیں گے. چیئر مین پیپلز پارٹی کی کی لارنس روڈ پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اقبال حیدر مرحوم کی صاحبزادی علیزے حیدر سے بھی ملاقات ہوئی ۔