موٹروے M1 پشاور سے برہان تک شدیددھندکے باعث بند
موٹروے ایم ون پشاور سے برہان تک شدیددھندکے باعث ہرقسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بندکردی گئی ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم ٹواسلام آباد سے لاہورتک دھند کی لپیٹ میں ہے۔لوگوں کو غیرضروری سفرسے گریز اوردھند کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق جاننے کے لئے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن130سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈرائیوروں کوبھی دھند کے اوقات میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔