ترکی : تقریباً شام کے 2لاکھ پچانوے ہزارشہری2018 میں ترکی سے اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں
ترکی نے کہاہے کہ تقریباً شام کے دولاکھ پچانوے ہزارشہری دوہزاراٹھارہ میں ترکی سے اپنے وطن واپس چلے گئے ہیں۔
ترکی کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ شام میں ترک فوج کی کارروائی کے بعد توقع ہے کہ شام کے مزید پناہ گزین واپس چلے جائیں گے۔شام میں دوہزارگیارہ سے شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد ترکی بڑی تعداد میں شام کے پناہ گزینوں کی میزبانی کررہاہے۔