مختلف شہروں میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کے ڈیرے ہیں، میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی، موٹر وے پر حد نگاہ کم ہونے سے ایم ون پشاورسے رشکئی تک بند رہی، دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج پشاور، کوہاٹ، مردان، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔بارش کے بعد ہر طرف ٹھنڈ ہی ٹھنڈ، میدانی علاقوں میں دھند نے ہرچیز کو دھندلا دیا. دھند کے باعث بعض مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، ایم ون پشاورسے رشکئی تک موٹر وے بند رہا، موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیرضروری سفرسے گریزکی ہدایت بھی کی گئی