جے آئی ٹی رپورٹ کا مقصد سیاسی انتقام ہے، زرداری نے جواب جمع کرادیا
آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا جس میں زرداری گروپ اور زرداری خاندان سے متعلق جے آئی ٹی کے الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔زرداری اور فریال تالپور کو جے آئی ٹی رپورٹ پر جواب داخل کرانے کا حکمجواب میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ قیاس آرائیوں پر مبنی ہے اور اس کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔
ہے۔آصف زرداری نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے تمام والیوم نہیں دیے گئے، رپورٹ پر اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔آصف زرداری نے اپنے جواب میں تفتیشی رپورٹ، دستاویزات، عینی شاہدین کے بیانات اور جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے