امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ ، 3 افراد ہلاک ، 4 زخمی
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس کے قریب ٹورینس کے علاقے گیبل ہائوس بولنگ ایلے میں جھگڑے کے بعد پیش آیا۔ فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 4زخمی ہوئے جن میں سے دو کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس فائرنگ میں ملوث ملزم کو تلاش کررہی ہے ۔