بلوچستان: پشین میں لیویز گاڑی کے قریب دھماکہ،5افراد زخمی
پشین بلوچستان کے ضلع پشین میں دھما کے سے5 افراد زخمی ہو گئے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ لیویز گاڑی کے قریب ہوا۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتا ل کردیا گیا ۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں ثبوت و شواہد اکٹھے کر لئے ۔حکام نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے پشین دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات میں پاکستان کے دشمن عناصر کار فرما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کا پیچھا کرتے رہیں گے اور دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔