عراق پارلیمنٹ میں غیرملکی افواج کے انخلاء کی قرداد منظور
عراق کی پارلیمنٹ نے اپنے ملک میں موجود غیر ملکی افواج کے فوری انخلاء سے متعلق قرار داد منظور کرلی۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ نے اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں غیر ملکی افواج کی موجودگی سے متعلق قرار پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت تمام غیرملکی فوجیوں کی واپسی کے لیے کام کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی ملک کی فوج اپنے عزائم کے لیے ہماری سرزمین استعمال نہ کرے۔ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت یقینی بنائے کہ غیر ملکی افواج ہماری فضائی حدود اور بحری راستوں کو بھی کسی صورت استعمال نہ کرے۔